شجاع آباد: باراتیوں سے بھرا ٹرک نہر میں جا گرا ایک شخص جاںبحق، 8 افراد زخمی، بچہ لاپتہ

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کے علاقے شجاع آباد میں باراتیوں سے بھرا ٹرک نہر میں جا گرا، حادثے میں ایک شخص جاںبحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ ایک بچہ لاپتہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرک میں 30 سے زائد باراتی سوار تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن