کراچی(آئی این پی) سماجی کارکن جبران ناصر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔جبران ناصر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’میرے کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے جایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جبران ناصرکو فریئر تھانے میں رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں جبران ناصر نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ وزیراعلیٰ ہاو¿س کے قریب پیش آیا۔جبران ناصر نے کہا کہ ’مجھے روک کر تھپڑا مارا گیا اور تشدد کیا گیا، اگرمیں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو مقدمہ درج کیا جائے‘گرفتاری کے بعد پولیس موبائل کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں جبران ناصر نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔خیال رہے کہ جبران ناصر این اے 247 سے امیدوار ہونے کے علاوہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کراچی: سماجی کارکن جبران ناصر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ”تشدد کیا، کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے جایا جا رہا ہے“ سوشل میڈیا پر پیغام
Jul 03, 2018