سویڈن، جنسی تعلقات سے متعلق نیا قانون نافذ

Jul 03, 2018

اسٹاک ہوم(آئی این پی)سویڈن میں جنسی تعلقات سے متعلق نیا قانون نافذ کر دیا گیا، قانون کے تحت جنسی رابطے سے قبل فریقین کو واضح شناخت آمادگی دینا لازم ہے،قانون کا مقصد جنسی نوعیت کے جرائم کی روک تھام ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں جنسی تعلقات سے متعلق نیا قانون نافذ ہو گیا ہے۔ لا آف انڈرسٹینڈنگ نامی اس قانون کے تحت کسی بھی جنسی رابطے سے قبل فریقین کی اس عمل پر واضح اور قابل شناخت آمادگی لازمی ہے، ورنہ اسے جنسی زیادتی سمجھا جائے گا۔ اس نئے قانون کا مقصد جنسی نوعیت کے جرائم کی روک تھام ہے۔ ناقدین اس نئے قانون کو اس لیے متنازعہ قرار دے رہے ہیں کہ آئندہ اس قانون کو سویڈش عدالتوں میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ کسی بھی فریق کی طرف زبانی رضامندی ظاہر کی گئی تھی یا نہیں اور آیا وہ کافی تھی۔

مزیدخبریں