ملتان (خبرنگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن ملتان کے عملہ نے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کر کے شاہین مارکیٹ کی 10 دکانیں سیل کر دیں جبکہ سابق صوبائی وزیر و میئر کے بھائی چوہدری وحید ارائیں کے حکم پر دکانداروں نے اہلکاروں کے سامنے ہی سیل کی گئی دکانوں کے تالے توڑ دئیے گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ ملک اصغر کھوکھر کی نگرانی میں ٹیم نے یہ کارروائی کی اور دکانیں سیل کیں اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے تاہم میئر نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ وہ چھٹیوں پر ہیں۔
نادہندگی پر سیل 10 دکانوں کے تالے دکانداروں نے توڑ دئیے
Jul 03, 2018