بلاول کی ریلی پر حملہ گھناؤنا فعل حکومت سکیورٹی دے: بیلم حسنین

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت سیاست دانوں کو سخت سکیورٹی دے، بلاول بھٹو پر حملہ سازشی عناصر کا گھنائونا فعل ہے جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی لوٹوں کی وجہ سے ایک ملک گیر لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ جب گزشتہ روز عمران خان اپنے حلقہ انتخاب بنوں گئے تو وہاں کی عوام نے لوٹے اٹھا کر ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہے وہ تبدیلی جو عمران خان لیکر آئے ہیں وہ کرسی حاصل کرنے کے چکروں میں ساری اقدار بھول چکے ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر اقتدار چاہئے اس کی وجہ سے بھلے ان کی عزت بھی چلی جائے انہیں اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کسی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن