ڈیرہ غازی خان: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری، بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم میں شامل

Jul 03, 2018

ڈیرہ غازیخان (حسنین کامران سے) الیکشن 2018ء کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہونے لگی۔ میئر‘ چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر حتیٰ کہ یونین کونسل کے سیکرٹریز سے لیکر چپڑاسی تک اپنے اپنے ن لیگ کے امیدواروں کے ساتھ مل کر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔ ن لیگ کے سینیٹر حافظ عبدالکریم اپنی طرف سے بننے والے میئر شاہد حمید چانڈیہ کے علاوہ اپنے گروپ کے چیئرمین شیخ محمد نقیب شامل ہیں کو ساتھ لئے ہوئے ہر جگہ الیکشن کمپین میں موجود ہیں ۔ جو کہ الیکشن2018ء کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے این اے191 پر پی ٹی آئی کی امیدوار محترمہ زرتاج گل اور پی پی289 پر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے خلاف سائبر کرائم کرتے ہوئے انتہائی تضحیک آمیز پوسٹیں ان کی کردار کشی ‘ حوصلہ شکنی‘ کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں