راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شیرافگن کی رہائش گاہ پرگزشتہ روز ناشتے کی ایک تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سینیٹر چوہدری تنویرخان،ملک ابراراحمد امیدوار این اے61،چوہدری اسامہ تنویر امیدوار برائے ایم پی اے نے شرکت کی،اس موقع پر تمام قائدین مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری مامون انورکو این اے61اور پی پی14سے دستبرداری پرخراج تحسین پیش کیا گیا اورانکا شکریہ اداکیاگیا ۔اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کینٹ راجہ عرفان امتیاز،ممبران کینٹ بورڈ چوہدری محمد افتخار، ارشد محمودقریشی،چوہدری خرم صدیق،ملک خالق داد،راجہ بھٹو،ملک حکم داد،ملک ساجد،حاجی سلیم،مکھن خان،راجہ محمد ایوب،چوہدری فضل قدیر،چوہدری ظہور،سردارفیصل،چوہدری نعیم،راجہ ابراہیم،سیدجعفرحسین شاہ،ملک خان افسر،شاہد بٹ،چوہدری سعید اختر،شیخ ایازبھٹو،ملک ارشد،حاجی محمدعظیم،شیرافضل خان،ملک محمدصدیق،جمال کھوکھر،ملک ممتازعلی بابر ودیگر شریک ہوئے دریں اثناء عمائدین علاقہ کی جانب سے تحفظات کااظہاربھی کیا گیا اورچوہدری شیرافگن کی جانب سے تمام عمائدین علاقہ کے تحفظات کو دورکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اورآمدہ الیکشن میں متحد ہوکر چلنے اورمسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرنیکا اعادہ کیا گیا ۔