لیاری واقعہ سے زرداری کو عمران کی انتشار پسند سیاست کا علم ہو گیا ہو گا: خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ زرداری کو عمران خان کی انتشار پسند سیاست کا علم ہو گیا ہو گا جب بلاول کو اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے علاقہ لیاری میں پتھروں سے استقبال کیا گیا مسلم لیگ (ن) پانچ سال سے عمران خان کی شرپسند اور جھوٹ پر مبنی سیاست کی مذمت کرتی رہی جبکہ سیاسی مخالف پارٹیاں ان کو سپورٹ کرتی رہی اگر آج ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں عمران خان کے جھوٹے الزامات، گالی گلوچ اور انتشار پسند کی سیاست کی شدید مذمت کرتی تو آج پیپلز پارٹی کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...