ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں،جاپانی ٹی وی کے مطابق شاہی حکام کے مطابق آکی ہیٹو کی صحت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔جاپانی شاہی خاندان کے سربراہ 84 سالہ آکی ہیٹو بیمار ہو گئے ہیں، شاہی خاندان کے امور کو دیکھنے والی ایمپریل ہاوس ہولڈ ایجنسی کے مطابق آکی ہیٹو ٹوکیو کے امپریل پیلس میں ہیں جہاں ان کی صحت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔شہنشاہ اکی ہیٹو اگلے سال 30 اپریل کو رضاکارانہ طور پر اپنے تخت سے دستبردار ہوجائیں گے۔شہنشاہ آکی ہیٹو کے بعد ان کے بڑے بیٹے اور ولی عہد نارو ہیٹو جاپان کے نئے شہنشاہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
جاپان کے 86سالہ شہنشاہ آکی ہیٹو کی طبیعت بگڑ گئی، تمام مصروفیات منسوخ
Jul 03, 2018