لندن(آئی این پی) میگھن نے برطانوی شاہی روایات کو توڑتے ہوئے شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کو شش کی ، شہزادے نے پروٹو کول کی پاسداری میں اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا، شاہی محل کے اندر جذبات کے اظہار کی ممانعت ہے۔ بر طانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں شاہی محل کے اندر جذبات کے اظہار کی ممانعت ہے البتہ میڈیا کی نظر سے ڈچز آف کیمبرج میگن میرکل کی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش چھپی نہ رہ سکی جب کہ دونوں افراد ملکہ الزبتھ کے پیچھے چل رہے تھے۔