ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راول، سملی کورنگ ڈیم نالوں میں نہانے پر دو ماہ کیلئے پابندی لگادی، دفعہ 144نافذ

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں پانی کے سنگین بحران کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راول، سملی کورنگ ڈیم نالوں میں نہانے پر دو ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دیا، نالوں پر نہانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، ضلعی انتظامیہ صوبوں کو کوٹہ پر بھی پانی کی کٹوتی 9 فیصد سے بڑھاکر 14فیصد کر دیا گیا، ارسا نے نئے کوٹے کے تحت صوبوں کو پانی دینے کا عملدرآمد شروع کر دیا۔ملک بھر میں پانی کی شدید کمی کے باعث اسلام آباد کے نالوں راول ڈیم، سملی اور کورنگ ڈیم کے نالوں پر نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اور اڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ144نافذ کر کے نالوں پر نہانے اور گاڑیوں کو دھونے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مون سون کی آمد کے ساتھ ہی نالوں کے اطراف دو ماہ کیلئے دفعہ144نافذ کر دی گئی۔ ترجمان واسا کے متعلق نئے کوٹے کے تحت پنجاب کو ایک لاکھ 9 ہزار سندھ کو ایک لاکھ 45ہزار بلوچستان کو4ہزار اور خیبرپی کے کو 3ہزار ایک سوکیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن