راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

Jul 03, 2018

دبئی(این این آئی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر بھی اس کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ راہول ڈریوڈ ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیںڈریوڈ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بھارت کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 36 سنچریوں کی مدد سے 13 ہزار 288 بنائے۔ 244 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 12 سنچریوں کی بدولت 10 ہزار 889 رنز بنائے،سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کلب میں شامل ہونے والے 25ویں کینگروز کھلاڑی ہیں ویمن انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر اپنے بہترین کیرئیر کی بدولت ہال آف فیم میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے 15 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 30 جبکہ 126 ایک روزہ میچز میں 4 ہزار 101 اور 21 ٹی ٹونٹی میچز میں 615 رنز بنائے۔

مزیدخبریں