چینی سائنسدانوں نے سانس اور منہ کی بیماریوں کے علاج کیلئے کاکروچوں سے ادویات تیار کرلیں

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے سانس اور منہ کی بیماریوں کے علاج کیلئے کاکروچوں پر کامیاب تجربات کئے ہیں،امریکی کاکروچوں میں طبی فوائد پائے گئے ہیں،چینی سائنس دانوں نے کہا کاکروچوں کے مادے سے گولیاں اور شربت تیار کئے ہیں جو سانس اور منہ کی بیماریوں کے علاج کیلئے مفید پائے گئے ہیں۔،سچوان میں واقع گڈڈاکٹر فارماسیوٹیکل گروپ نے اس مقصد کیلئے ایک کاکروچ فارم قائم کر رکھا ہے۔یہاں سالانہ 6ارب کاکروچ پالے جاتے ہیں،ان کو مکئی سے بنی غذا دی جاتی ہے اور فورم میں بہتر ماحول پیدا کرنے کیلئے روشنی مدہم رکھی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن