منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی

Jul 03, 2019 | 00:03

ویب ڈیسک

منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 2.75روپے کی کمی سے158.25روپے جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2.50روپے کی کمی سے157.50روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خرید میں2.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت160.00روپے سے گھٹ کر157.50روپے ہوگئی جب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.75روپے کی کمی سے 159.50 روپے سے گھٹ کر157.75روپے اور قیمت فروخت2.75روپے کی کمی سے161روپے سے گھٹ کر158.25روپے کی سطح پر آگئی۔یوروکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے178روپے سے گھٹ کر177روپے اورقیمت فروخت2.50روپے کی کمی سے182روپے سے گھٹ کر179.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدایک روپے کی کمی سے199روپے سے گھٹ کر198روپے اورقیمت فروخت دو روپے کی کمی سے203روپے سے گھٹ کر201روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00 روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خریدمیں42روپے سے گھٹ کر41.70روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر 42.40 روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43روپے سے گھٹ کر42.60روپے اورقیمت فروخت43.50روپے سے گھٹ کر 43.30 روپے ہوگئی

مزیدخبریں