مثبت انداز میں ملک سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے:وفاق المدارس الشیعہ

Jul 03, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت جامعہ المنتظر میں علما ، خطبااورمقررین کا اجلاس منعقد ہوا جس میںتشویش کا اظہار کیا گیا کہ کچھ لوگ باطل نظریات پر شیعیت کا رنگ چڑھا کر مذہب جعفریہ خیرالبریہ کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں۔ شیعہ عقائد کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھنے اور صحیح عقائد عید لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ ہم مثبت انداز میں ملک سے ہر قسم کی فرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور پیغام پاکستان کے نام سے دیے گئے فتوے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ آئمہ جمعہ و جماعت خطبات جمعہ کی بہتر تیاری اور نماز پنجگانہ کے بعد روزانہ ترجمہ قرآن پر توجہ دیں۔ اجلاس میں علامہ سید محمد تقی نقوی ،علامہ محمد افضل حیدری، علامہ غلام مرتضی، مولانا شیخ انور علی ،علامہ اسد رضا بخاری، علامہ سبطین حیدر سبزواری، علامہ موسیٰ رضا جسکانی ،پروفیسر عابد حسین عابدی ،مولانا محمد حسن جعفری،مولانا محمد اصغر یزدانی اور دیگر خطبا، شعرا اور ذاکرین بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں