کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اپنے حلقہ پی ایس 97میں گندگی کی صورتحال پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات صرف شعلہ بیانیوں میں مصروف ہیں بلدیات کی وزارت صرف اپنے قائدین کوحصہ پہچانے کے لیے رہ گئی ہے وزیر بلدیات عوامی مسائل کو حل کرنے میں ذرا بھی سنجیدہ نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے پی ایس 97میں مختلف جگہوں پر لوگوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ کورنگی کچرستان میں تبدیل ہوچکا ہے مگر سندھ حکومت کام کرنے کے لیے تیار نہیں عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے ۔
وزیربلدیات نے اپنے ماتحت اداروں کو ریکوری پر لگادیا ہے پیپلزپارٹی حکومت کی بدترین ترز حکمرانی کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی کچرہ اٹھانے کے لیے بھی سندھ حکومت کو چائنہ کی مدد کی ضرورت ہے اگر کورنگی میں کچرہ صاف نہیں کیا گیا تو اگلا لائحہ عمل حلقے کی عوام کے ساتھ ملکر جلد طئے کریں گے جس کے ذمیدار وزیربلدیات ہونگے۔
وزیربلدیات سندھ مستعفی ہوکر گھوٹکی کی الیکشن مہم چلائیں،راجہ اظہر
Jul 03, 2019