اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال آج طلب کرلیاہے، نوٹس میں کہا گیا سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔ یاد رہے مارچ میں یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔