ڈیم فنڈ: سرمایہ کاری سے روزانہ ساڑھے 37 لاکھ روپے منافع ملنے لگا

اسلام آباد ( اعظم گِل ۔خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کی جمع شدہ رقم کی نیشنل بینک میں سرمایہ کاری سے روزانہ کی بنیاد پر تقریبا ساڑھے 37 لاکھ روپے کا منافع ملنے لگا ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ 18جون تک دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈمیں 10ارب 67کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی تھی یار رہے کہ گذشتہ سال 6جون کو سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ قائم کیا تھا اس فنڈ میں 18جون2019تک جمع ہونے والی رقم کی نیشنل بینک میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کے سلسلہ میں کمی آئی ہے۔18جون کو سرمایاکاری کئے جانے کے بعد سے اب تک 5کروڑ35 لاکھ روپے سے زائد رقم فنڈ میں جمع ہوئی ہے۔ ، ڈیم فنڈ کے ساڑھے دس ارب روپے سے زائد رقم میں سب سے زیادہ تقریبا 9 ارب روپے پاکستان کے عوام نے جمع کرائے ہیں جبکہ باقی رقم55 بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھجوائی ہے۔ ڈیم فنڈ میں امریکہ میں رہنے والوں نے سب سے زیادہ رقم جمع کرائی جبکہ سب سے کم رقم ''فجی '' سے موصول ہوئی ، بھارت سے بھی پاکستانیوں نے رقم ڈیم فنڈ میں بھجوائی ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 56 کروڑ48 لاکھ10ہزار614 روپے ڈیم فنڈ میں عطیہ کئے ہیں جبکہ سب سے کم ''فجی '' میں مقیم پاکستانیوں نے 25000 روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ عطیہ کرنے میں دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 38کروڑ 86لاکھ، کینیڈا سے پاکستانیوں نے 19 کروڑ 83لاکھ 10ہزار838 روپے، سوئٹزرلینڈ سے 3کروڑ 30لاکھ37 ہزار86 روپے ، سعودی عرب سے 10کروڑ47 لاکھ، روس سے گیارہ لاکھ، افغانستان سے ایک لاکھ 27ہزار ایک سو روپے، اسٹریلیا سے 1کروڑ41لاکھ40 ہزارایک سو سترروپے، مصر سے 13لاکھ، ہانگ کانگ سے ایک کروڑ 59لاکھ، کویت سے 66 لاکھ، قطر سے 4کروڑ19لاکھ، بھارت سے 40ہزار360روپے، ملائشیا سے 35لاکھ18ہزار، ترکی سے ایک لاکھ29 ہزار روپے ڈیم فنڈ میں موصول ہوئے ہیں دریں اثناء نجی موبائل فون کمپنیوں کے ذریعے 14کروڑ64 لاکھ سے زائد رقم جمع کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...