شہباز، زرداری، فریال، حمزہ سمیت گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر سپریم کورٹ چیلنج

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور‘ سعد رفیق‘ حمزہ شہباز‘ آغا سراج درانی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست آصف نواز نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں نے ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا، جبکہ متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ سپیکرز کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ پروڈکشن آرڈر انتظامی حکم ہے جو عدالتی احکامات سے بالاتر نہیں ہو سکتا، عدالتی احکامات کے ہوتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے دوران جاری پروڈکشن آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...