واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں۔ بی ایل اے کو فارن ایسٹس کنٹرول کی خصوصی نامزد شدہ فہرست میں گزشتہ روز ہی شامل کیا گیا ہے اور اس کے امریکہ میں اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ فہرست میں جند اللہ، جیش العدل اور فدائین اسلام بھی شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان دہشت گرد تنظیموں کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے اقدام کے مطابق یہ تنظیمیں امریکہ میں دہشتگرد تصور ہوں گی امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے بی ایل سے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے سکیورٹی فورسز عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال کئی دہشتگرد حملے کئے گئے اور اگست 2018ء میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو شنانہ بنایا اور نومبر 2018ء میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا مئی 2019ء میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا ۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی ایل اے کو پاکستان میں 2006ء سے کالعدم تنظیم قرار دیا گیا کالعدم بی ایل اے نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں امید ہے امریکی اقدام سے کالعدم بی ایل اے کی کارروائیاں کم ہو جائیں گی اور بی ایل اے کے کارندوں، سہولت کاروں اور مالی تعاون کرنے والوں کو پکڑا جائے گا بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا بی ایل اے کی سرگرمیوں کو بڑھا کر پیش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔