سرکاری حج سکیم 2019 کی تیسری قرعہ اندازی، 4 ہزار 316 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

Jul 03, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کی تیسری قرعہ اندازی بھی کر دی ہے جس کے مطابق 4 ہزار 316 خوش قسمت درخواست گزار سرکاری کوٹے پر فریضہ مقدس ادا کریں گے۔ وفاقی سیکریٹری میاں محمد مشتاق نے بٹن دبا کرقرعہ اندازی کاعمل مکمل کیا۔ مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ23 ہزار 316عازمین فریضہ مقدسہ کی سعادت حاصل کریں گے، کامیاب درخواست گزار10جولائی تک بینکوں میں پیکیج کی رقم جمع کراسکیں گے۔

مزیدخبریں