کراچی (نیوز رپورٹر) شہرقائدمیں جون کے مہینے میں کانگو بخار سے3افراد کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کراچی میں کانگو بخار سے ایک ماہ میں 3 افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ تینوں مریضوں کا انتقال گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں ہوا۔ قربانی کے جانور کراچی آجانے کے بعد کانگو کے وبائی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے جس کے تحت بلدیہ کراچی کے سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے الرٹ جاری کردیا۔یہ وائرس مویشیوں کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے۔ چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے۔