ماسکو(آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہاکہ اپنی آزادانہ پالیسیوں کیوجہ سے دوسرے ملکوں کی تابعداری نہ کرنیوالی حکومتوں کو گرانا غلط ہے۔ ماسکو میں پارلیمانی نظام کی ترقی کے زیرعنوان منعقدہ ایک عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میںکہاجو ممالک اپنی آزادانہ پالیسیوں کے باعث کسی کی غلامی نہیں کرتے ان پر حملے کو غیرقانونی سمجھتے ہیں۔
روس
دوسرے ممالک کی تابعداری نہ کرنے والی حکومتوں کو گرانا غلط ہے: روس
Jul 03, 2019