یمنی حوثیوں کے مخالف ارکان پارلیمان کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی تیاری

Jul 03, 2019

صنعاء (این این آئی)یمن میں پارلیمانی ذرائع نیایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی طرف سے ایک نئے سیاسی انتقامی حربے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کی حوثی باغیوں نے اپوزیشن سے تعلق یا آئینی حکومت کی حمایت کرنیوالے 100 ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نام نہاد عدالتی تحقیقات کی آڑ میں انہیں حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کرنیکی کوششیںشروع کی ہیں۔یمن کے پارلیمانی ذرائع نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ حوثیوں کی سپریم انقلابی کونسل کے چیئرمین مہدی مشاط نے حال ہی میں صنعاء میں پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں کا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں حوثیوں کی عدالتی کونسل کے عہدیدار بھی موجود تھے۔مہدی مشاط نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ کے 100 ارکان کے ٹرائل کا ارادہ رکھتے ہیںِ،یہ ارکان اندرون ملک نہیں، ان کیخلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے قانونی کارروائی کی جائیگی اور انہیں آئین کے تحت حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں