آصف بلال لودھی کمشنر لاہور تعینات‘ ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ تبدیل

لاہور (سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے 10 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں سے تین کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ محمد آصف بلال لودھی سیکرٹری انفراسٹرکچر وزیراعلی سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ محمد مجتبی پراچہ کمشنر لاہور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اینڈ اکانومی تعینات کیا گیا ہے۔ عصمت طاہرہ سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ عاصم اقبال‘ وسیم اجمل چوہدری کی خدمات بھی وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ محمد علی بخاری اے ڈی سی جی ملتان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سیکرٹری فنانس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ حمزہ سالک کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ ماریہ طارق ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمشنر آفس فیصل آباد ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ نادیہ فاروقی کو ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد خالد راجو ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو تبدیل کرکے ڈی جی ایڈمن اینڈ فنانس پراسیکیوٹر جنرل آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ ادھر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے5 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان احمد نواز شاہ کو ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر ،ایس پی سیکیورٹی، ایس پی یو پنجاب طارق محمودسکھیرا کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی معین اشرف کو ایس ڈی پی اومیاں چنوں خانیوال کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزٹوبہ ٹیک سنگھ رحمان قادر خان کو ڈی ایس پی آر آئی بی I- ،آر پی او آفس فیصل آبادکی خالی آسامی پر اور اے ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن محمد وقار عظیم کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکومت پنجاب نے بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن کو وائس چیئرمین صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تعینات کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن