کراچی(اسپورٹس رپورٹر)انیس سو بانوے اور موجودہ دو ہزار انیس ورلڈکپ میں اب تک کئی مماثثلتیں پائی جاچکی ہیں ایسے میں پاکستان کے اب تک کے نتائج بالکل اسی طرح سامنے آئے ہیں جس طرح بانوے ورلڈکپ میں ہوا تھا۔پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اس وقت بھی اگر مگر کا شکار تھی جبکہ آج بھی کچھ اسی طرح کی صورتحال ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کیلئے کیویز کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کا انتظار ہے تو ہم نے سوچا کیوں نہ بانوے کی مماثلتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت ان ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ آپ سے شیئر کردیا جائے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بانوے کے ورلڈکپ میں جب یہ دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائی تھیں تو کیویز نے انگلینڈ کیخلاف سات وکٹوں سے میدان مار لیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کئے تھے جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے باآسانی 3 وکٹوں پر 41 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔