جن عناصرنےقومی خزانہ لوٹاانہیں حساب بھی دیناہوگا: عثمان بزدار

Jul 03, 2019 | 13:41

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اربوں روپےکی کرپشن نےملک کی جڑوں کوکھوکھلاکیا، بدعنوان عناصرنےذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑاغرق کیا، نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہورہاہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن لوٹ مارکی دولت بچانےکی ناکام کوشش کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امیددی، شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائےگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا جن عناصرنےقومی خزانہ لوٹاانہیں حساب بھی دیناہوگا۔

مزیدخبریں