خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم15جولائی سے شروع ہوگی

خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم اس ماہ کی پندرہ تاریخ سے شروع ہوگی جو چار روز جاری رہے گی۔پولیو مہم صوابی، سوات، بونیر، شانگلہ، تورغڑ،زیریں اور بالائی کوہستان، کولائی پلاس، بڈ گرام، مانسہرہ اور ہر ی پور کے اضلاع میں چلائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم ان اضلاع میں شروع کی جارہی ہے جہاں حال ہی میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن