پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کاسلسلہ برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 34400،34500 ، 34600 ، 34700اور34800کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا،71.77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روزمنگل کی نسبت43.04فیصدزائدرہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 95ارب54کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔بدھ کے روز شیئرز مارکیٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکلز،توانائی،فوڈز،بینکنک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکیپرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا.ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 34937پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس589.44پوائنٹس اضافے سے34896.55پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس341.75پوائنٹس اضافے سے16511.06پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1181.95پوائنٹس اضافے سے56051.05پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس305.84پوائنٹس اضافے سے25415.81پوائنٹس پربندہوا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے239کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر13کروڑ4لاکھ29ہزار940شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ92لاکھ67ہزار810شیئرززائدتھا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 95ارب 54 کروڑ13لاکھ45ہزار372روپے بڑھ کر70کھرب15ارب97کروڑ89لاکھ69ہزار107روپے ہوگیا۔