پروفیسر طارق منیر کی شاندار خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عارف شیرازی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗنائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ چوہدری منیر احمد ٗ چوہدری سرفراز احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗراجہ ممتاز حسین ٗ جاوید اختر ٗ چوہدری ظفر یٰسین ٗعبدالعزیز اعوان ٗ ملک عمران اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی کے تاسیسی رکن چوہدری عبدالغنی گہلن مرحوم کے بیٹے ٗ جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنما ڈاکٹر فرخ عطا محمد کے قریبی عزیز اور گورنمنٹ ڈگری کالج اصغر مال راولپنڈی سے ریٹائرڈ پروفیسر طارق منیر کی وفات پرگہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میںپروفیسر طارق منیر کی تعلیمی ٗ سماجی اور رفاہی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر طارق منیر کی شاندار خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہزاروں شاگرد ان کے لئے صدقہ جاریہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملازمت کے دوران مرحوم نے نیک نامی کمائی ہے۔ان کے اعلیٰ اخلاق اور کردار کا ہر فرد معترف ہے۔وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ کرام کے لئے بھی رول ماڈل تھے۔

ای پیپر دی نیشن