تمباکوکے استعمال سے منہ کے کینسرکے 15لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے،پناہ

Jul 03, 2020

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کسی بھی قوم کی بنیاداس کی نوجوان نسل ہوتی ہے بنیادمضبوط ہوگی تبھی عمارت بھی پائیدار تعمیر ہوسکے گی،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطا بق تمباکوکے استعمال سے منہ کے کینسرکے 15لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی تھی،تمباکونوشی پرٹیکس عائد کرنے سے ملک کی بنیاد کوکھوکھلاہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کااظہارپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے
ہوئے کیا،انہوں نے کہا کانگریشنل بجٹ آفس(سی بی او)کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہر5میں سے 4افراد 18سال سے کم عمرسے تمباکونوشی شروع کرتے ہیں۔

مزیدخبریں