ملتان (سپیشل رپورٹر)گزشتہ پانچ روز کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر عطاالرحمان نے ضلع ملتان کے مختلف مراکز صحت کے اچانک دورے کئے اس دوران ناقص کارکردگی اور ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے پر مختلف مراکز صحت پر تعینات 04 سیکیورٹی گارڈز ارشاد،بلال ،محمود اور جعفر جبکہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ماریہ،صوبیہ،اور سلمی جبکہ آیا مسرت بی بی کو شوکاز جاری کرتے ہوئے وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے۔