عالم لوہار کی 41ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)فوک موسیقی کی دنیا کے عظیم گلوکار عالم لوہار کی 41ویں برسی آج تین جولائی کو منائی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے ان کے بیٹے عارف لوہار کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواحی گائوں میں پیدا ہوئے۔عالم لوہار کو چمٹا بجانے اور آواز کا جادو جگانے میں کمال کا فن حاصل تھا۔ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا۔ ان کی گائی ہوئی جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔وہ تین جولائی 1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن