دورہ انگلینڈ میں اظہر علی کیلئے صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع ہے: رمیز راجہ

Jul 03, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتانی سے انگلینڈ کے دورے پر بہت فرق پڑے گا، اظہر علی کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے، کپتانی کرکٹ میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ کسی بھی مخالف ٹیم اور ان کی کھیل کو چیک کرنا اور کھلاڑیوں کے کمبی نیشن اور حکمت عملی تک رسائی حاصل کرنا پڑتی ہے، اگر کپتان اچھا ہے تو وہ کمزور ٹیم کو بھی اوپر لے جا سکتا ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں ہے تو ایک مضبوط ٹیم کو بھی نہیں چلا سکتا۔آپ کو ہارنے کا خوف نہیں ہونا چاہئے اور ٹیم کو بہادری کیساتھ آگے لے کر چلنا چاہئے۔ موجودہ ٹیم میں ہمارے پاس فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور اسپنر یاسر شاہ ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کمزور ہے، پاکستان کوانگلینڈ ٹیم کے خلاف ٹاپ سپن اور لائن لینتھ کے ساتھ بائولنگ کرنی چاہئے، اس بات کا امکان ہوسکتا ہے کہ تھوک پابندی کی وجہ سے باؤلرز کو ریورس سوئنگ نہیں ملے گی۔

مزیدخبریں