ہواوے کاSAMENAٹیلی کمیونیکیشن کونسل لیڈرز سمٹ میں 5Gکے کردار پر زور دیا

Jul 03, 2020

بئی (کامرس ڈیسک) ہواوے جو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی) انفراسٹرکچر اور اسمارٹ آلات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے، رواں سال مسلسل ساتویں بار SAMENAکونسل لیڈرز سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ 2020کا اجلاس، جو SAMENAکونسل کے زیر اہتمام 9جولائی کو منعقد ہونے والا ہے، جس میں متعدد ممالک سے کلسٹروں کے قائدین Virtuallyشرکت کریں گے۔ لیڈرز سمٹ 2020کا ایجنڈا ’صنعتوں میں5G+Xبحالی کیلئے سرمایہ کاری میں بہتری بنانا‘ رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر ہواوے مشرق وسطی کے صدر چارلس یانگ (Charles Yang)کا کہنا تھا کہ 5Gہماری وقت کی سب سے زیادہ جدت والی ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے، خاص طور پر جب AI، بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ ہواوے اقتصادی صلاحیت کوابھارنے کیلئے کسٹم 5Gکی خدمات اور صلاحیتوں پر پختہ یقین رکھتا ہے جس سے کاروباروں، حکومتوں اور قومی معیشتوں کو زیادہ آسانی اور ہموار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنا کر فائدہ ہوگا جس میں رابطہ معاشرے کے ہر فرد کو با اختیار بناتا ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم رواں سال SAMENAکونسل لیڈرز سمٹ 2020 پرزور دیں گے۔ کورونا کی وباء کے عالمی اثرات کو دیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کیلئے اس سے بہترین وقت پہلے نہیں ملا، خاص طور پر مشرق وسطی کے خطے میں ڈیجیٹل معیشتوں کی تعمیر کیلئے راہ ہموار کرنے میں 5G، AIاور کلاؤڈ کا اہم کردارہے۔ SAMENAٹیلی کمیونیکیشن کونسل کے چیف ایگزیکٹیوبوکار بی اے (Bocar BA )کا سمٹ سے پہلے کہنا تھاکہ کورونا وباء نے یہ بات واضع کردی ہے کہ ہمارے معاشرے میں براڈ بینڈ نیٹ ورک اور بنیادی خدمات انتہائی اہم ہیں، خاص طور پر دنیا کی صحت اور حفاظت سے نمٹنے کیلئے بلکہ معاشرتی اور ماحولیاتی استحکام کی ضروریات کو بھی پورا کرنا ہے۔ لیڈرز سمٹ کے طویل المدتی حامی کی حیثیت سے ہواوے لیڈرز سمٹ میں ایک اہم شراکت دار ہے ، نہ صرف گفتگو کو شکل دینے کیلئے، بلکہ اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کیلئے جو ہمارے آس پاس کی دنیا میں رابطے کی نئی تعریف بن رہی ہے۔ ICTکے سرکاری اور نجی شعبوں کے رہنماؤں کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ معاشرے کے سب سے اہم مسئلہ کوحل کرنے کیلئے 5Gکی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تعاون کریں۔لیڈرز سمٹ2020خاص طور پر 5G+Xکے حل ان کے فوائد پر توجہ مرکو ز کرے گا، عملی تعیناتی کے امکانات، متعدد اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور کراس انڈسٹری کے باہمی تعاون کے اقدامات جو تجارتی اور انسانی پیمانے پر اسٹریٹجک فوائد کا باعث بنے۔

مزیدخبریں