ملتان (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتانی سے انگلینڈ کے دورے پر بہت فرق پڑے گا، اظہر علی کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے، کپتانی کرکٹ میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ کسی بھی مخالف ٹیم اور ان کی کھیل کو چیک کرنا اور کھلاڑیوں کی کمبینیشن اور حکمت عملی تک رسائی حاصل کرنا پڑتی ہے، اگر کپتان اچھا ہے تو وہ کمزور ٹیم کو بھی اوپر لے جا سکتا ہے۔
لیکن اگر وہ ایسا نہیں ہے تو ایک مضبوط ٹیم کو بھی نہیں چلا سکتا۔ قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا یہ سنہری موقع ہے، آپ کو ہارنے کا خوف نہیں ہونا چاہئے اور ٹیم کو بہادری کے ساتھ آگے لے کر چلنا چاہئے، اظہر علی کو صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہئے اور اسے کپتانی کا دبائو اپنے اوپر حاوی نہیں کر لینا چاہئے۔
انگلینڈ میں کپتان اظہر علی کیلئے صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے: رمیز راجہ
Jul 03, 2020