لاہور(اسپورٹس رپورٹر )دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹنگ کے دوران مثبت ٹیسٹ آنے والے 6کھلاڑیوں کا گروپ دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد(آج)جمعہ کو مانچسٹر روانہ ہو گا، فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوں گے ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 3 جولائی بروز جمعہ کو قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا۔