ملتان (نیوز رپورٹر)حکومت پاکستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور کوریا کی حکومت کے تعاون سے ریڈیو پاکستان ملتان کے سٹوڈیوز کی تزئین و آرائش کا کام ایک کروڑ تنتالیس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے منصوبے کی تکمیل پر ریڈیو پاکستان ملتان کے میڈیم ویو اسٹیشن کی نشریات گزشتہ سہ پہر 3-00 بجے سے سٹوڈیو نمبر1 سے شروع کر دی گئی ۔ڈائریکٹر پروگرامز خالدہ نزہت نے سٹوڈیوز کی تکمیل پر اسٹیشن ڈائریکٹر کوثر ثمرین اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی ہے ۔اس موقع پر سید اختر علی شاہ ، ریاض میلسی ، جعفربلوچ ،قیصر نقوی اور سحر سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔