اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) مودی سرکار نے دہلی میں کانگرس کی جنرل سیکرٹری اور راہول گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی سے ایس پی جی کا سپیشل سیکورٹی سٹیٹس واپس لے لیاہے، انھیں سرکاری بنگلہ فوری طور پر خالی کرنے کا کہا گیاہے، اور یکم اگست تک کی مہلت دی گئی ہے۔ اب پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی کی حفاظت کی ذمہ دار بھارت کی مرکزی ریزرو پولیس فورس ہے۔ کچھ عرصہ قبل سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی ایس پی جو کور واپس لے لیا گیا تھا۔ کانگرسی ترجمان چرن سنگھ سپرا و دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار نفرت کی سیاست میں کسی بھی حد تک جا سکتی ہے اور اس ضمن میں اس سے کسی بھی قدم کی توقع کی جا سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ آگے ہی اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو ناگہانی موت کا سامنا کرنا پڑا اور مودی سرکار راہول اور پرینکا کیلئے بھی یہی چاہتی ہے۔
پریانکا گاندھی سے ایس پی جی سپیشل سیکورٹی سٹیٹس واپس لے لیا گیا
Jul 03, 2020