کرونا، ملک بھر میں متاثرین 2 لاکھ 20 ہزار، اموات 4500 سے بڑھ گئیں

Jul 03, 2020

اسلام آباد، کراچی بیجنگ( خصوصی نمائندہ+ اے پی پی+ شہنوا) پاکستان میں بھی کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 239 ہوگئی جبکہ 4 ہزار 504 لوگ انتقال کرچکے ہیں۔ ملک میں مزید 4142 نئے کیسز اور ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل شکیل احمد، ڈی ایس پی احمد نواز، اور ایک اے ایس آئی سمیت 58 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 3892 لوگ شفایاب ہوگئے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2430 نئے کیسز اور 31 اموات رپورٹ ہوئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران2 ہزار 430 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، مجموعی کیسز 89 ہزار 225 ہوگئی۔صوبے میں مزید 31 افراد کا انتقال بھی ہوا، تعداد 1437 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں کرونا وائرس نے مزید ایک ہزار 478 افراد کو اپنا شکار کیا جبکہ 22 افراد لقمہ اجل بنے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میںایک ہزار 478 افراد متاثر ،مجموعی تعداد 77 ہزار 740 ہوگئی۔اموات 1684 تک پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا نے کرونا کے 232 نئے کیسز کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد 27 ہزار 170 ہوگئی۔صوبے میں مزید 10 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 983 ہوگئی۔ بلوچستان میں کرونا کے مزید 58 کیسز کی تصدیق،متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 666 ہوگئی۔ مزید ایک اور مریض جاں بحق ، اموات کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس نے مزید 170 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد وہاں انتقال کرگیا۔ کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 82 تک پہنچ گئی۔ مجموعی اموات 129 تک پہنچ گئیں۔ ادھر گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 22 نئے مریض اور 2 اموات سامنے آئیں۔نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 1511 ہوگئی، مجموعی اموات 28 تک جا پہنچی۔آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مزید 42 نئے کیسز اور 2 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔کیسز کے بعد مجموعی تعداد 1135 تک پہنچ گئی۔انتقال کرنے والوں کی تعداد کو 32 تک پہنچا دیا۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں مجموع طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی۔کراچی پولیس کے دو سینئر افسران سمیت 3 اہلکار کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، پولیس اہلکاروں کی تعداد 16 ہو گئی۔ ایس پی کمپلینٹ سیل ضلع ملیر شکیل احمد دو ہفتے قبل 19 جون کو کورونا سے متاثر ہوئے اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور جمعرات کو چل بسے۔ سندھ پولیس کے ایک ڈی ایس پی احمد نواز کا بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوگیا۔ احمد نوازایس ایس یو کے ڈی ایس پی کے طور پر بلاول ہاؤس لاہور میں تعینات تھے۔ کراچی پولیس کے اے ایس آئی عبدالرحیم الدین بھی جمعرات کی صبح کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ متوفی کے ای ایس سی تھانے میں تعینات تھے، پولیس کے کرونا وائرس کا شکار افسران اور جوانوں کی تعداد 1345 ہوگئی۔ شہداء میں 14 کا تعلق کراچی جب کہ دو کا حیدرآباد رینج سے تعلق ہے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ قرنطینہ سے باہر آ گئے۔ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اہلیان ملتان، پی پی رہنماؤں کی جانب سے بھی یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کے پیغامات دیئے گئے۔ دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 10810316ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے 519083 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ اس وقت قائم ہو گیا، جب 1 لاکھ 96 ہزار 901 نئے کرونا مریض سامنے آ گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ۔دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔دنیا میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 130798افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 2779953 ہے۔ برازیل میں 46712 نئے کیس سامنے آئے ہیں متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ 60 ہزار 713افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں کرونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 28510 تک پہنچ گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 231770 ہے۔ ادھربھارت میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 12 روز میں ملک میں دو لاکھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں مہلک کرونا وائرس متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں کرونا کے 19148 نئے مریضوںکے اضافے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 605220ہوگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 434 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 17848 ہوگئی ہے۔بھارت میں اس وقت کرونا وائرس کے 227476 فعال کیسز ہیں۔

مزیدخبریں