کراچی (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس شرح منافع میں اضافہ او رشارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس منافع میں کمی کر دی گئی ہے۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح مناع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 پنشنرز بینی فٹ اکائونٹس اور شہداء فیملی و ویلفیئر اکائونٹس پر شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.05 سے 8.11 فیصد ریگولر انکم سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 7.44 سے بڑھا کر 7.60 فیصد کر دی گئیں ہے۔ 6,3 اور 12 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کم کر دی گئی تین ماہ کی مدت کیلئے شرع منافع 7.72 سے کم ہوکر 6.8 فیصد کر دی گئی جبکہ 6 ماہ کا شرح منافع 7.36 سے کم کر کے 6.76 فیصد 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30 سے کم کر کے 6.86 فیصد سیونگ اکائونٹس پر شرح منافع 6.50 سے کم کر کے 5.5 فیصد کر دیا گیا ہے نئی شرح کا اطلاق 2 جولائی 2020ء سے کر دیا گیا۔ نیشنل سیونگز سکیموں کی شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پینشن، بینیفٹ، ماہانہ منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر830‘ اسی طرح سینئر سیٹیزن کا ماہانہ منافع بھی 830 روپے ہو گا۔ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر چھ ماہ بعد 3500 دیا جائے گا۔ ماہانہ سکیم ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر ایک لاکھ روپے پر 634 روپے ادا کیے جائیں گے۔ تین ماہ کی سکیم شارٹ ٹرم پر 1700روپے، چھ ماہ کے لئے 3380روپے اور ایک سال کے ڈپازٹ پر 6660روپے ادا کیے جائیں گے۔