سندھ رینجرز کے 25سال فرائض کی بجا آواری کی اعلیٰ مثال ہیں:لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز

کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز(سندھ)کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار اورسادہ تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پرکور کمانڈر کراچیلیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز مہما ن ِخصوصی تھے۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کور کمانڈر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں نے عسکری تربیت کا عملی مظاہر ہ پیش کیا۔کور کمانڈر کراچی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز کے یہ پچیس سال اعلی کارکردگی، پیشہ وارنہ مہارت، فرائض کی بجا آواری اور احساس ذمہ داری کی اعلی مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن