اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے سنتھیا رچی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سینیٹر عبدالرحمن ملک کی طرف سے دائر توہین عدالت درخواست میں کہا گیا کہ جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے سنتھیا رچی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، 29 جون کو سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمان ملک کیخلاف کسی بھی قسم کے بیانات نہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں، سیشن کورٹ نے حکم صادر کیا ہے کہ سنتھیا رچی سینیٹر رحمان ملک کیخلاف نہ کسی قسم کا بیان جاری کریگی اور نہ بولے گی۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت نے سنتھیارچی کی بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ پر کیس اندراج کیلئے دائر درخواست میں ایف آئی اے کا جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کر دی۔
رحمن ملک کی درخواست‘ سیشن عدالت سے سنتھیا رچی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
Jul 03, 2020