بھارت کشمیر کا پاکستان سے رشتہ ختم نہیں کر سکتا: علی گیلانی

Jul 03, 2020

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے جعلی خط اور بیانات سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان او رکشمیر کا رشتہ کلمہ طیبہ پر مبنی ہے۔ بھارت کی گھنائونی حرکتوں سے یہ مضبوط رشتہ متزلزل نہیں ہو سکتا۔ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ بھارت کشمیر کا پاکستان سے تعلق نہیں توڑ سکتا۔ آخری دم تک آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔

مزیدخبریں