راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ایلیا کیئر فاونڈیشن نے پلازمہ عطیہ کرنے کے حوالے سے ایک مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کا مقصد پلازمہ عطیہ کرنے والی تنظیم یا اداروے اور مریض کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرنا ہے۔ ایلیا کیئر فاونڈیشن کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نادیہ رضا اور صدر چیمبر صبور ملک نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے اس موقع پر سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش ،سید کامران، سمیعہ فرخ اور سابق سینئر نائب صدر ناصر مرزا بھی موجود تھے۔
راولپنڈی چیمبر اور ایلیا کیئر فاونڈیشن میں مفاہمتی دستاویز پر دستخط
Jul 03, 2020