اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میں تیار کئے گئے ونٹی لیٹرز کی آج جمعہ کو فائنل چانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈریپ کی تیرہ رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوگا کمیٹی میں ڈویژن آف فارمیسی ڈریپ کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرشید صدارت کریں گے جبکہ کمیٹی کے چیئرمین ماہر امراض تنفس میجر جنرل محمد اسلم خان ہونگے کے اس کے کمیٹی کے اراکین میں زاہد حامد امریکہ سے پمزٗ انڈس ہسپتال کراچی ٗآغا خان ہسپتال کراچی کے نمائندے شرکت کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان انجیئرنگ کونسل کا بریگیڈئیر ریٹائرڈ طارق جاوید ونٹی لیٹرز کے بارے میں بریف کرینگے ۔چار کمپنیوں نے اپنے ونٹی لیٹرز تیار کئے ہیں اور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کیا یہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں اور کس ہسپتال میں ٹیسٹنگ کی جائے ۔تمام ٹیسٹنگ کے مراحل جانچنے کے بعد پاکستان میں پہلی بار ملکی سطح پر ونٹی لیٹرز تیار ہوسکیں گے ۔