اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان پر کرونا وائرس پھیلانے کے الزام کی سکتی سے تردید کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ الزام اس لئے غلط ہے کہ ہم ہر بیرون ملک جانے والے مسافر کی سکرین کر رہے ہیں۔پاکستان سے سفر کرکے دوسرے ملک میں کرونا مثبت آنے والے مسافروں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے،۔پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔جن ممالک سے پروازوں رکی ہوئی ہیں وہ بہت جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔