ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)26ایریاگدوال وا ہ کینٹ کے علاقے گزشتہ تین ہفتوںسے مسلح چو رو ںاورڈاکوئوںکے نرغے میںہیں،اورکوئی رات ا یسی نہیںگزررہی،کہ جب نامعلوم مسلح چورا ور ڈا کو ،عوام کے گھروںکاصفایانہ کرتے ہوں،جامع مسجد حق چہاریارؓکے خطیب اعلی مولاناقاری احسان الحق ھزاروی نے اخباری نمائندوںکوبتایاکہ گدوال واہ کینٹ کی درجنوںجڑواںآبادیوںمیںڈاکوراج قا ئم ہوچکاہے،اورروزانہ دن بھرمزدوری کرکے را ت کے اوقات جومحنت کش اپنے گھروںکوجارہے ہوتے ہیں،نامعلوم مسلح ڈاکوانکی جامہ تلاشی کرکے ا پنی دیہاڑی کوچارچاندلگالیتے ہیں،اسی طرح رات کے اوقات میںگزشتہ تین ہفتوںکے دوران متعد دگھروںکوتالے کاٹ کراورگھروںمیںمو جودمر دو خواتین کوباندھ کرزیورات اورنقدی کواپنی تحویل میںلے کربحفاظت وارداتیںکیئے جارہے ہیں ،ا نہوںنے مزیدبتایاکہ پی او ایف واہ کینٹ کے ماڈ ل سکول میںتعینات سینئرٹیچرکے گھرکی بھی نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے نقدی اورزیورات اپنی تحویل میں لے کرمکمل صفائی کردی،یہاںیہ امرقابل ذکرہے کہ قانون کرایہ داری کے تحت پولیس سٹیشن میںکرایہ دارکی رجسٹریشن کراناانتہائی ضروری ہوتی ہے،لیکن واہ کینٹ کی جڑواںآبادیوںمیںقانون کرایہ داری پرکوئی عمل درآمدنہیںکیاجارہا،چوری اورڈکیتی کی وار داتوںسے متاثرہونے والے لوگوںکوپولیس حکام کایہی جواب ہی کافی اورموثرہوتاہے کہ تمہیںمعلوم نہیں’’ہم لوگ کروناڈیوٹیوںمیںمصروف ہیں‘ مو لناقاری احسان الحق نے 26ایریاگدوال سے متصل درجنوںآبادیوںکے متاثرہ افرادکی نمائندگی کرتے ہوئے RPOراولپنڈی اورCPOر او لپنڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی توجہ فرما کر26 ایریاواہ کینٹ کے علاقوںمیںرہائش پذیر لوگو ں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے واہ کینٹ پولیس کوخصوصی احکامات جاری کریں۔
واہ کینٹ کے علاقے تین ہفتوںسے مسلح چوروںاورڈاکوئوںکے نرغے میں
Jul 03, 2020