برسلز ( نمائند خصوصی ) بین الاقوامی تنظیم آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن کی قیادت، بیرسٹر مجیدترمبو اور پروفیسر نذیر اے شال نے عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں ایک بچے کے دادا کے بے رحمانہ قتل پر انتہائی غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ایک خط کے ذریعے ریکارڈ کرا دیا۔ خط یوروپی یونین کے صدر، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ، سیکر ٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم،صدر انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ اور انسانی حقوق سے متعلق سب کمیٹی کے صدر کو احتجاجی خط لکھا گیاجس میں کہا گیا کہ صبر اور حوصلے کی ایک حد متعین ہے جبکہ بھارت اس حد کو کراس کر چکا ہے عالمی طاقتیں بھی کچھ کرنے سے گریزاں کیوں ہیں آج ایک بچے کی آنکھوں کے سامنے اس کی دادا کا قتل عالمی طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کیْلیے کافی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بے رحمانہ قتل پرآرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن ودیگر کا عالمی رہنماؤں کواحتجاجی خط
Jul 03, 2020