فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلعی تنظیم کے مرکزی راہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کی خاطر ساری قوم ایک پیج پر ہے پاکستان کے عوام غیور اور بہادر ہے جو وطن عزیز کے دفاع کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں وقت آنے پر دشمن کو ہر طرح کی جارحیت کا کڑا جواب دے گی، عوام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے، محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ قوم کا اتحاد اور وطن عزیز پر مٹ مٹنے کا جذبہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے پاکستان کے عوام وطن عزیز پاکستان سے جس طرح والہانہ محنت کرتے ہیں اسی طرح وطن کے دفاع کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے بھی ہمیشہ تیار ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت عسکری محاذ پر شکست نہیں دے سکتی کیونکہ ہمارے جذبے جوان ہیں ۔
قوم سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہے:محمودگورائیہ
Jul 03, 2020